اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور فلسطینی جانبازوں نے دمشق کے مضافات میں واقع یرموک کیمپ کے شمال میں جبہۃ النصرہ گروہ کے دہشت گردوں کی ایک تعداد کو ہلاک کردیا۔
شامی فوج نے جنوبی شہر درعا کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں بھی دہشت گردوں پر حملہ کرکے ان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ درعا کے شمال میں گاؤں زمرین میں دہشت گردوں کے ایک ٹینک کو بھی تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
.......
/169